لاہور میں سنگ دل بیٹے کے ماں پر کلہاڑیوں سے وار

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
ماں نے منت سماجت کر کے بیٹے کو ڈولفن اسکواڈ کی حراست سے چھڑوا لیا (فوٹو: فائل)

ماں نے منت سماجت کر کے بیٹے کو ڈولفن اسکواڈ کی حراست سے چھڑوا لیا (فوٹو: فائل)

لاہور: شاہدرہ میں ناخلف سنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے لہو لہان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے نے ماں پر کلہاڑی کی مدد سے بہیمانہ تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے ماں کو لہولہان کر ڈالا۔ خبر ملتے ہی ڈولفن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ماں پر تشدد کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

ڈولفن ذرائع کے مطابق ظالم بیٹے کے ماں پر کلہاڑیوں سے وار کی خبر ملتے ہی  اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور ماں کو زخمی کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا تو ماں کی ممتا جاگ اٹھی اور اس نے کہا کہ میرے بیٹے کو کچھ نہ کہیں۔

زخمی ماں نے اپنے بیٹے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بھی انکار کیا اور اس نے منت سماجت کرکے بیٹےکو چھڑوا لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔