اٹلی میں جرمن نازی رہنماؤں کے گھر سے جنگی میزائل اور راکٹ لانچر برآمد

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل جرمن ساختہ اور قطر کے زیر استعمال تھا۔ فوٹو : رائٹرز

فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل جرمن ساختہ اور قطر کے زیر استعمال تھا۔ فوٹو : رائٹرز

روم: اٹلی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں نازی ازم کے تین رہنماؤں کے گھر سے جنگی میزائل، راکٹ لانچر، آتشیں اسلحہ اور یادگاری فنڈز کی رقم ضبط کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے گھروں اور ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں جنگی اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے دوران 26 بندوقیں، 20 تیز دھار چاقو، 306 میگزین اور 800 سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔

جرمن نازی 50 سالہ قوم پرست رہنما فابیو برگیولو کے گھر سے 3.54 میٹر لمبا فرانسیسی ساختہ میزائل برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر دو رہنماؤں کے گھر سے بھی راکٹ لانچر اور آتشیں اسلحہ ملا ہے جو زیادہ تر آسٹریا، جرمنی اور امریکی ساختہ ہے۔ پولیس نے تینوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Weapon Itlay

اٹلی پولیس نے مزید کہا کہ ملک کو آتشیں اسلحے سے پاک کرنا چاہتا ہیں جس کے لوگوں کو کئی بار اسلحہ واپس کرنے کے مواقع دیئے جاچکے ہیں اور اب سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مزید مقامات پر بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔