بلوچستان کے علاقے وندر میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
 شدت سے لگی آگ کے باعث لاشیں جھلس گئی ہیں، ریسکیو ذرائع: فوٹو: فائل

شدت سے لگی آگ کے باعث لاشیں جھلس گئی ہیں، ریسکیو ذرائع: فوٹو: فائل

حب: وندر کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب مسافر کوچ اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگ گئی اور 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تاہم اندوہناک حادثے کے بعد لگنے والی آگ کی وجہ سے زخمی مسافروں کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ اور وین میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ شدت سے لگی آگ کے باعث لاشیں جھلس گئی ہیں، لاشوں اور اب تک نکالے گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔