- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے استعفیٰ دے دیا
واشنگٹن: بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور فرانسیسی سیاستدان کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
کرسٹین لیگارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا جو منظور کرلیا گیا، آئی ایم ایف بورڈ نےبھی کرسٹن لیگارڈ کا استعفی منظور کرنےکے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ 12ستمبر2019 سے موثر ہوگا جب کہ آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران مسٹر ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائمقام ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو قرض معاشی ترقی پر واپس لانے کیلیے دیا، آئی ایم ایف
اعلامیہ میں میں بطور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ کی خدمات کو سراہا گیا ہے،کرسٹن لیگارڈ نے ادارے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی ادارے کیلئے خدمات و کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹن لیگارڈ کی رہنمائی میں آئی ایم ایف نے اپنے ممبر ممالک کو عالمی مالیاتی چیلنجز اور اسکے بعد کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور کامیابی کے ساتھ معاونت فراہم کی ہیں، کرسٹن لیگارڈ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، آئی ایم بورڈ ان کی جدت پسندی و ویڑنری قیادت کا معترف ہے۔
واضح رہے کہ کرسٹن لیگارڈ کو یورپی کونسل نے یورپین سنٹرل بینک کا سربراہ نامزد کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔