کوئٹہ: ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2013
مشن روڈ پر ایف سی کے اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے چیکنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

مشن روڈ پر ایف سی کے اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے چیکنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

کوئٹہ: مشن روڈ پر چیکنگ کے دوران ایف سی کا چھیننے کے دوران  فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق مشن روڈ پر ایف سی کے اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے چیکنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے  ایف سی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت بہتر ہونے پر تفتیش کی جائے گی، تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔