سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1200روپے اور1028روپے کااضافہ ہوا، فوٹو: فائل

فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1200روپے اور1028روپے کااضافہ ہوا، فوٹو: فائل

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدرکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کوبھی سونامزید مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1416 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور1028 روپے کااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر83800 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر71828 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسےپر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔