عمران عباس کی شیر کے ساتھ ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
ببر شیر کا نام سمبا ہے جسے ایک دن کے لئے گھر لایا گیا ہے، عمران عباس (فوٹو: فائل)

ببر شیر کا نام سمبا ہے جسے ایک دن کے لئے گھر لایا گیا ہے، عمران عباس (فوٹو: فائل)

 کراچی: ماڈل و اداکار عمران عباس کی جانب سے پالتو ببر شیر کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو پر اُن کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

عمران عباس نے انسٹا گرام پر ببر شیئر کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو مداحوں سے شیئر کیں جس میں وہ بلاخوف پالتو شیر پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شیر کا نام سمبا بتاتے ہوئے کہا کہ اس شیر کو بچایا گیا جب یہ شیر تین ماہ کا تھا۔ اب اس شیر کو قدرتی ماحول میں ایک فارم ہاؤس میں رکھا جاتا ہے لیکن ابھی اسے ایک دن کے لیے گھر پر لایا گیا ہے۔

عمران عباس نے یہ بھی کہا کہ شیر انسانوں سے بہت محبت کرتا ہے اور ہم اسے تب تک جنگل میں واپس نہیں بھیج سکتے جب یہ خود پرسکون نہ ہوجائے اور مالک کے بغیر جینا نہ سیکھ لے۔

عمران عباس کی اس خطرناک جانور کے ساتھ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی کہ اس طرح گھروں میں شیر رکھنا مناسب نہیں لیکن ان تنقید کے ساتھ ساتھ بہت سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے جوکہ عمران عباس سے اُن کے مداحوں کا محبت کا اظہار ہے۔

سندس جمیل  نے کہا کہ ڈر رہے ہیں ناں، ہلکا سا کانپ بھی رہے ہیں۔

شمیم نامہ صارف نے کہا کہ اندر کا حال تو اللہ ہی جانتا ہوگا۔

منال خان نے دلچسپ انداز میں کہا کہ آپ کو کیا ضرورت تھی سمبا کی ؟۔ آپ تو خود سمبا ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ دو شیر ایک ساتھ ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ایک شیر آپ کا پسندیدہ ہے اور ایک میرا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔