صاف پانی کیس؛ شہباز شریف کے داماد کے ریڈ وارنٹ کیلیے کارروائی پھر شروع

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 جولائی 2019
ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلیے دوبارہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

نیب لاہور نے 22 اپریل 2019 کو بھی علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلیے نیب ہیڈ کوارٹر کو خط لکھا تھا، علی عمران کے ابھی تک ریڈ ورانٹ جاری نہیں ہو سکے، ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔