ویزا مسائل، پاکستانی کھلاڑی بھارت میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹ سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوئی، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوئی، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

کٹک:  پاکستانی کھلاڑی ویزا مسائل کی وجہ سے بھارت میں شیڈول 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوئی جس کے بعد اب چیمپئن شپ میں میزبان بھارت کے ساتھ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، قبرص، انگلینڈ، ملائیشیا، سری لنکا، نائیجیریا، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ سنگاپور اور ویلز کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔