بھارتی ٹیم کی شکست سے غیرقانونی سٹہ مافیا کے وارے نیارے ہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
بھارت میں پکڑ دھکڑکے باوجود سٹے بازی کا دھندا عروج پر ہے، 10، 15 دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، بکی۔ فوٹو : فائل

بھارت میں پکڑ دھکڑکے باوجود سٹے بازی کا دھندا عروج پر ہے، 10، 15 دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، بکی۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست سے غیرقانونی سٹہ مافیا کے وارے نیارے ہوگئے۔

ایک بکی کے مطابق زیادہ تر لوگوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی الیون کی فتح پر جوا کھیلا تھا جس کی وجہ سے انھیں اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے، مذکورہ بکی کوصرف اس میچ سے 5 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔

اس نے مزید کہاکہ بھارت میں پکڑ دھکڑکے باوجود سٹے بازی کا دھندا عروج پر ہے، خود میرے دوست کئی مرتبہ پکڑے جا چکے، 10، 15 دن میں ضمانت ہوجاتی اور وہ نئے جوش وخروش سے اس کاروبار میں واپس آجاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔