امریکا پاکستان سے تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، چاڈ مائینر

اسٹاف رپورٹر  بدھ 17 جولائی 2019
امریکی قونصلیٹ کے اقتصادی یونٹ کے سربراہ کا کے سی سی آئی کا دورہ، اجلاس سے خطاب
 فوٹو: فائل

امریکی قونصلیٹ کے اقتصادی یونٹ کے سربراہ کا کے سی سی آئی کا دورہ، اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

کراچی:  امریکی قونصلیٹ کے اقتصادی یونٹ کے سربراہ چاڈ مائینرنے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ پاکستان امریکا کو اشیا برآمد کرنے والا بڑا برآمدکنندہ ملک ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکا کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے لیے ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ کے معیارات کے حوالے سے بعض اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اگر ان پر مناسب طریقے سے توجہ دی جائے تویہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی قونصلیٹ کی کمرشل ٹیم کے کراچی چیمبر کے دورے کا مقصد پاکستان کے موجودہ معاشی ماحول اور کے سی سی آئی کی تاجربرادری کے امریکی اداروں کے بارے میں مفادات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا جو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے پاکستان اور امریکا کے مابین آزاد تجارتی معاہدے پر زو دیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت وسرمایہ کاری کو بہتر طور پر فروغ دیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔