نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈیڑھ کلوسے زائد منشیات برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019

مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافرسنی منظورسے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہورکے رہائشی نے چرس کرسی میں چھپا رکھی تھی۔ مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔