- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
شاہ رخ خان نے ’دی لائن کنگ‘ 40 باردیکھنے کی وجہ بتادی
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ سپرہٹ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ 40 بار دیکھنے کی وجہ بتادی۔
ہالی ووڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ بچوں کی پسندیدہ فلم توہے ہی لیکن بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس فلم کے بہت بڑے مداح ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ فلم 40 باردیکھی ہے۔
کنگ خان نے ’’دی لائن کنگ‘‘ کواتنی زیادہ باردیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ظاہرسی بات ہے ہمارے تین بچے ہیں، ہم یہ فلم دیکھتے ہوئے پیزا اورڈوسا یا پھر وہ سب چیزیں بناتے تھے جنہیں بچے پسند کرتے ہیں اس کے بعد ہم اپنے گھر میں تھیٹر جیسا ماحول بناتے اور سب مل کر فلم دیکھتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان پرتنقید کرکے شان خود تنقید کا نشانہ بن گئے
شاہ رخ خان نے کہا میں یہ فلم 40 بار دیکھ چکا ہوں، ہاں! ہربارپوری فلم نہیں دیکھی لیکن جب بھی میرے بچوں میں سے کوئی فلم دیکھتا تھا میں اس کے ساتھ یہ فلم دیکھتا تھا اس طرح میں نے یہ فلم 40 باردیکھ لی۔ شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ جب ان کا اپنے بچوں کے ساتھ کوئی فلم دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو وہ ’’دی لائن کنگ‘‘ دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’دی لائن کنگ‘‘ کے ہندی ورژن میں شاہ رخ اوران کے بیٹے آریان خان اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کنگ خان کے مداحوں کو بے چینی سے فلم کے ہندی ورژن کا انتظار ہے، فلم 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
Mera Simba.. #TheLionKing @disneyfilmindia pic.twitter.com/kC66BMBOVE
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 11, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔