شاہ رخ خان نے ’دی لائن کنگ‘ 40 باردیکھنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
فلم ’دی لائن کنگ‘کا ہندی ورژن 19 جولائی کو ریلیز کیاجائےگا فوٹوفائل

فلم ’دی لائن کنگ‘کا ہندی ورژن 19 جولائی کو ریلیز کیاجائےگا فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ سپرہٹ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ 40 بار دیکھنے کی وجہ بتادی۔

ہالی ووڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ بچوں کی پسندیدہ فلم توہے ہی لیکن بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس فلم کے بہت بڑے مداح ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ فلم 40 باردیکھی ہے۔

کنگ خان نے ’’دی لائن کنگ‘‘ کواتنی زیادہ باردیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ظاہرسی بات ہے ہمارے تین بچے ہیں، ہم یہ فلم دیکھتے ہوئے پیزا اورڈوسا یا پھر وہ سب چیزیں بناتے تھے جنہیں بچے پسند کرتے ہیں اس کے بعد ہم اپنے گھر میں تھیٹر جیسا ماحول بناتے  اور سب مل کر فلم دیکھتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان پرتنقید کرکے شان خود تنقید کا نشانہ بن گئے

شاہ رخ خان نے کہا میں یہ فلم 40 بار دیکھ چکا ہوں، ہاں! ہربارپوری فلم نہیں دیکھی لیکن جب بھی میرے بچوں میں سے کوئی فلم دیکھتا تھا میں اس کے ساتھ یہ فلم دیکھتا تھا اس طرح میں نے یہ فلم 40 باردیکھ لی۔ شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ جب ان کا اپنے بچوں کے ساتھ کوئی فلم دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو وہ ’’دی لائن کنگ‘‘ دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ’’دی لائن کنگ‘‘ کے ہندی ورژن میں شاہ رخ اوران کے بیٹے آریان خان اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کنگ خان کے مداحوں کو بے چینی سے فلم کے ہندی ورژن کا انتظار ہے، فلم 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔