کراچی پولیس کے5اضلاع کےایس ایس پیزکاتبادلہ کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2013
عرفان علی بلوچ کو ایس ایس پی ویسٹ جبکہ پیر معید شاہ ایس ایس پی ایسٹ۔تعینات۔ فوٹو : فائل

عرفان علی بلوچ کو ایس ایس پی ویسٹ جبکہ پیر معید شاہ ایس ایس پی ایسٹ۔تعینات۔ فوٹو : فائل

کراچی: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایڈیشنل آئی جیزاور ڈی آئی جیز کے بعد کراچی کے پانچ اضلاع کے ایس ایس پی تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف اور شہر کے تین زونز کے ڈی آئی جیز کی تبدیلی کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ پولیس نےایس ایس پی اور ایس پی لیول پر تعینات پولیس اہلکاروں کے تبادلےاورتعیناتیوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا  ہے۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق عرفان علی بلوچ کو ایس ایس پی ویسٹ، پیر معید شاہ کو ایس ایس پی ایسٹ اور منیر احمد شیخ کو ایس ایس پی ساؤتھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ  ناصر آفتاب ایس ایس پی ملیر اور فیصل بشیر میمن کو ایس ایس پی سٹی دسٹرکٹ ہوں گے۔ ایس ایس پی سٹی کے عہدے پر تعینات طارق دھاریجو کو ایس ایس پی دادو اور یونس چانڈیو کو ایس پی کشمور  لگا دیا گیا ہے۔ پرویز چانڈیو ایس پی شکار پور اور اعتزاز احمد کو ایس ایس پی خیرپور تعینات  کر دیا گیا ہے۔ خالد مصطفی کورائی ایس ایس پی لاڑکانہ اور احمد جمال الرحمان ایس ایس پی سکھر کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ پولیس کے 4 ایڈیشنل آئی جیز اور 14 ڈپٹی ایڈیشنل آئی جیز کے تبادلے کئے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔