بالی ووڈ لالی ووڈ سپراسٹارزبھی بڑھاپے کاشکار، تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائ 2019
 اپنے پسندیدہ اسٹارز کی بڑھاپے کی تصاویر دیکھنا یقیناً شائقین کے لیے بہت دلچسپ تجربہ ہے  فوٹوسوشل میڈیا

اپنے پسندیدہ اسٹارز کی بڑھاپے کی تصاویر دیکھنا یقیناً شائقین کے لیے بہت دلچسپ تجربہ ہے فوٹوسوشل میڈیا

بالی ووڈ اور لالی ووڈ اسٹارز کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑے یعنی بڑھاپے کا شکار نظرآرہے ہیں۔

ویسے تو کوئی بھی بوڑھا ہونا نہیں چاہتا لیکن حال ہی میں فیس ایپ نامی ایپ کے ذریعے شوبز اسٹارز اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں، جن میں وہ اپنی عمر سے کئی برس بڑے نظر آرہے ہیں۔ اپنے پسندیدہ اسٹارزکی بڑھاپے کی تصاویر دیکھنا یقیناً شائقین کے لیے بہت دلچسپ تجربہ ہے لہذا وہ اسٹارز جنہوں نے اس ایپ کو استعمال نہیں کیا مداح ان اداکاروں کی تصاویر کو خود  فلٹر کرکے ان کی بڑھاپے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔