اداکار قادر خان کے اہلخانہ واپس بھارت چلے گئے

عمیر علی انجم  ہفتہ 14 ستمبر 2013
قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس اور بہو ثریا نے کراچی میں اپنے قریبی رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کی، ذرائع  فوٹو: فائل

قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس اور بہو ثریا نے کراچی میں اپنے قریبی رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کی، ذرائع فوٹو: فائل

کراچی: ممتاز بھارتی اداکار قادر خان کے اہلخانہ گزشتہ روز واپس بھارت چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس اور بہو ثریا نے کراچی میں اپنے قریبی رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کی، اس موقع پر ان کی پاکستان آمد کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ قادر خان کے بیٹے عبدالقدوس نے بتایا کہ ان کے والد بھی پاکستان آنا چاہتے تھے مگر طبعیت نے اجازت نہیں دی۔ انھوں نے پاکستان میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بہت پیار اور محبتوں بھرا سلام بھیجا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔