گلوکارہ سائرہ پیٹر نےقلندری دھمال ریلیز کردی

شوبز رپورٹر  بدھ 17 جولائ 2019
دھمال کو نئے انداز اورانگریز گلوکاروں کے ساتھ گانے کا تجربہ کیا، سائرہ پیٹر فوٹوایکسپریس

دھمال کو نئے انداز اورانگریز گلوکاروں کے ساتھ گانے کا تجربہ کیا، سائرہ پیٹر فوٹوایکسپریس

لاہور:  برطانوی نژاد پاکستان کی پہلی صُوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنی آواز میں قلندری دھمال ریلیز کردی۔

سائرہ پیٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قلندری دھمال کا جادو کئی برسوں سے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اسی لیے میں نے دھمال کو نئے انداز اورانگریز گلوکاروں کے ساتھ گانے کا تجربہ کیا۔ میں اپنے جذبات، خیالات، محسوسات، تجربات اور مشاہدات کو گیتوں کا روپ دے کر صُوفیانہ اور عارفانہ کلام کو  دنیا کے مختلف ممالک میں عام کررہی ہوں۔

واضع رہے کہ سائرہ پیٹر نے برِصغیر کے صُوفیانہ کلام خصوصاً سندھ کے صُوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کا انگریزی میں ترجمہ کرکے اسے مغربی اوپرا کلاسیکل موسیقی کے ساتھ ترتیب دے کرپیش کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔