ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس؛ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
شاہد خاقان عباسی کو این ایل جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں طلب کیا ہے، فوٹو: فائل

شاہد خاقان عباسی کو این ایل جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں طلب کیا ہے، فوٹو: فائل

 راولپنڈی: قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  کل طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل  کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے جمعرات کی صبح طلب کیا ہے،سابق وزیراعظم کو صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی کرپشن کیس میں نیب تحقیقات شروع

واضح رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی  تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئیں، شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔