فیصل آباد میں نابینا خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 نابینا افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائ 2019
ملزمان متاثرہ خاتون کو نابینا افراد کے فنکشن کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے،پولیس، فوٹو: فائل

ملزمان متاثرہ خاتون کو نابینا افراد کے فنکشن کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے،پولیس، فوٹو: فائل

فیصل آباد: شادمان ٹاؤن میں بینائی سے محروم خاتون کو 2 نابینا افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق شادمان ٹاؤن کے رہائشی شکیل کی بیوی عابدہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ ملت ٹاؤن میں متاثرہ عورت کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نامعلوم جگہ پر لے جا کر زیاتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل

مقدمہ درج ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی اور کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرہ خاتون کو نابینا افراد کے فنکشن کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے اور نامعلوم مقام پر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،  گرفتار ملزمان بھی نابینا ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔