انٹربورڈ صفر فیصد امتحانی نتیجے کے حامل25تعلیمی اداروں کا الحاق معطل کرنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2013
سرکاری کالجوں میں جہاں عملے یا سہولت کی کمی تھی اسے دور کرنے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا تھا، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر انواراحمد زئی   فوٹو: فائل

سرکاری کالجوں میں جہاں عملے یا سہولت کی کمی تھی اسے دور کرنے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا تھا، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر انواراحمد زئی فوٹو: فائل

کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے نتائج میں صفرفیصد نتیجہ دینے والے تعلیمی اداروں کا الحاق معطل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی زیرصدارت منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ، بورڈ کے اعلامیے کے مطابق یہ ایسے تعلیمی ادارے ہیںجن کے طلبا میں سے کوئی ایک بھی امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکا ، اس طرح کے نتائج کی روشنی میں پچھلے 3 سال سے کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کی صورتحال کوبہتر بنانے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے اور ان کی اطلاع ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز سندھ، ڈائریکٹر اسکولز کراچی اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کو بھی دی گئی تھی، پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق اس ضمن میں متعلقہ ڈائریکٹرزکے ساتھ اجلاس بھی کیے گئے، ایسے سرکاری کالجوں میں جہاں عملے یا سہولت کی کمی تھی اسے دور کرنے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا تھا ۔

اعلامیے کے مطابق اس سال پری میڈیکل میں 13 اور پری انجینئرنگ میں 12 تعلیمی اداروں نے صفر فیصدنتائج دیے ہیں، ان کالجوں میں سرکاری اورنجی کالجوں کے علاوہ سرکاری اور نجی ہائرسیکنڈری اسکول بھی شامل ہیں،ان میں دونوں فیکلٹیز کے نتائج شامل ہیں جن تعلیمی اداروں کا الحاق معطل کیا جارہاہے ان میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ٹائون، دیوا کالج گلشن اقبال، ڈیفنس کیمبرج کالج، ریکنرز کالج آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس، عظیمی پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر 2 ‘کے’ ایریا کورنگی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر بابا بھٹ ، الحدید کالج فار سائنس کامرس اینڈ آرٹس ، علامہ اقبال انٹر گرلز کالج اسٹیل ٹائون ، این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ( اردو میڈیم ) ، ایم ٹی آئی ہائیر سیکنڈری اسکول ،

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 ، علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول سہراب گوٹھ ، طارق بن زیاد کالج شاہ فیصل کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول نمبرایک لانڈھی، النور ڈگری کالج آف کمپیوٹر سائنس، گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس آرٹس کالج موسیٰ لین لیاری ، این جے وی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میٹروول سائٹ ، مادر ملت گرلز کالج آف کیمپس II ، عسکری انٹر کالج گلشن حدید ، کراچی گورنمنٹ کالج فار ویمن چاند بی بی روڈ اور دی پیراڈائز کالج اور دیگرکالج شامل ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔