اداکارہ صنم سعید نفسیاتی مسائل کا شکار افراد کے لئے میدان میں آگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
نفسیاتی صحت کے لئے مدد لینے میں شرم کیسی، صنم سعید۔ فوٹو: فائل

نفسیاتی صحت کے لئے مدد لینے میں شرم کیسی، صنم سعید۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف پاکستانی ڈرامہ اداکارہ و ماڈل صنم سعید خودکشی روکنے اور  نفسیاتی مسائل کا شکار افراد کے لئے میدان میں آگئیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خودکشی کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ اس وقت ہمیں خود کشی کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہاں خودکشی اور نفسیاتی بیماری سے متعلق کوئی بھی مفت ہیلپ لائن نہیں ہے۔

صنم سعید نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس وقت ایسے ٹول فری نمبر کی ضرورت ہے تاکہ دوسری جانب کسی مددگار سے بات کی جا سکے۔ اس طرح  کئی انسانی جانیں بچائی جا سکیں اور گھسی پٹی روایتی سوچ کو ختم کیا جا سکے کیوں کہ نفسیاتی صحت کے لئے مدد لینے میں شرم کیسی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔