عمرہ زائرین اب سعودی عرب میں کہیں بھی جا سکیں گے

ویب ڈیسک  بدھ 17 جولائی 2019
اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اٹھایا گیا، سعودی کابینہ . فوٹو : فائل

اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اٹھایا گیا، سعودی کابینہ . فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جا سکیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاکھوں عمرہ زائرین اب پورے ملک میں آزادانہ گھوم پھر سکیں گے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ملک میں سیاحت کو بڑھانے اور معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے عمرہ زائرین کو مکہ، مدینہ اور جدہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم اب سعودی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو دیگر شہروں میں بھی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔