- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
دھوپ میں رنگ بدلنے والے جوتے
بوسٹن: کینوس شوز کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھی خبریہ ہے کہ اب وہ ایسے جوتے خرید سکتے ہیں جو دھوپ کی روشنی میں رنگ بدل سکتے ہیں اور وہ سفید سے شوخ ورنگین ہوجاتے ہیں۔
یہ جوتے سفید کینوس سے بنے ہیں اور عام سے لگتے ہیں جس کے کئی ماڈل بنائے گئے ہیں۔ لیکن جیسے ہی پہننے والا دھوپ میں جاتا ہے تو براہِ راست دھوپ پڑنے سے ان کا رنگ نیلا، نارنجی، دہکتا ہوا گلابی اور جامنی ہوجاتا ہے۔ اس طرح خریدار ایک جوڑے جوتوں کی قیمت میں دو مختلف رنگوں کے جوتے خریدتا ہے۔ یعنی چھاؤں میں سفید اور باہر نکلنے پرجوتے رنگین ہوجاتے ہیں۔ اس کا مظاہرہ ذیل کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
کنورس کمپنی نے چائنا ٹاؤن مارکیٹ کے تعاون سے یہ شوز بنائے ہیں۔ چائنا ٹاون میں اس جوتے کو بنانے والی ٹیم کے رکن مائیک شرمن کہتے ہیں کہ وہ ضرورت کے تحت جوتے بنانے کے بارے میں ہمیشہ ہی سوچتے رہے ہیں۔ اسی بنا پر روایتی کینوس شوز کو بنانے پر غورکیا گیا۔
’ کنورس کے جوتوں میں یہ ایک اہم تبدیلی ہے ۔ کینوس جوتے کاٹن سے بنائے گئے ہیں جو آرام دہ اور لچک دار ہیں۔ سورج میں الٹراوئلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔ جیسے ہی دھوپ میں موجود یہ روشنی جوتوں پر پڑتی ہے وہ اپنا رنگ بدلنے لگتے ہیں۔
تاہم جوتے کے بعض رنگ بہت دیر تک برقرار رہتے ہیں جبکہ کچھ رنگ جلدی نمودار ہوکر کچھ دیر میں غائب ہوجاتے ہیں۔ بعض افراد کو الٹراوائلٹ روشنی کا تصور سمجھ میں نہیں آتا لیکن دھوپ میں جاتے ہیں نئے جوتوں سے انہیں یہ تصور سمجھ میں آجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔