دھوپ میں رنگ بدلنے والے جوتے

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
دو کمپنیوں نے ملکر ایسے کینوس شوز بنائے ہیں جو دھوپ میں موجود الٹراوائلٹ شعاعوں سے رنگ بدلتے ہیں ۔ فوٹو: چائنا ٹاؤن ویب سائٹ

دو کمپنیوں نے ملکر ایسے کینوس شوز بنائے ہیں جو دھوپ میں موجود الٹراوائلٹ شعاعوں سے رنگ بدلتے ہیں ۔ فوٹو: چائنا ٹاؤن ویب سائٹ

بوسٹن: کینوس شوز کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھی خبریہ ہے کہ اب وہ ایسے جوتے خرید سکتے ہیں جو دھوپ کی روشنی میں رنگ بدل سکتے ہیں اور وہ سفید سے شوخ ورنگین ہوجاتے ہیں۔

یہ جوتے سفید کینوس سے بنے ہیں اور عام سے لگتے ہیں جس کے کئی ماڈل بنائے گئے ہیں۔ لیکن جیسے ہی پہننے والا دھوپ میں جاتا ہے تو براہِ راست دھوپ پڑنے سے ان کا رنگ نیلا، نارنجی، دہکتا ہوا گلابی اور جامنی ہوجاتا ہے۔ اس طرح خریدار ایک جوڑے جوتوں کی قیمت میں دو مختلف رنگوں کے جوتے خریدتا ہے۔ یعنی چھاؤں میں سفید اور باہر نکلنے پرجوتے رنگین ہوجاتے ہیں۔ اس کا مظاہرہ ذیل کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کنورس کمپنی نے چائنا ٹاؤن مارکیٹ کے تعاون سے یہ شوز بنائے ہیں۔ چائنا ٹاون میں اس جوتے کو بنانے والی ٹیم کے رکن  مائیک شرمن کہتے ہیں کہ وہ ضرورت کے تحت جوتے بنانے کے بارے میں ہمیشہ ہی سوچتے رہے ہیں۔ اسی بنا پر روایتی کینوس شوز کو بنانے پر غورکیا گیا۔

’ کنورس کے جوتوں میں یہ ایک اہم تبدیلی ہے ۔ کینوس جوتے کاٹن سے بنائے گئے ہیں جو آرام دہ اور لچک دار ہیں۔ سورج میں الٹراوئلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔ جیسے ہی دھوپ میں موجود یہ روشنی جوتوں پر پڑتی ہے وہ اپنا رنگ بدلنے لگتے ہیں۔

تاہم جوتے کے بعض رنگ بہت دیر تک برقرار رہتے ہیں جبکہ کچھ رنگ جلدی نمودار ہوکر کچھ دیر میں غائب ہوجاتے ہیں۔ بعض افراد کو الٹراوائلٹ روشنی کا تصور سمجھ میں نہیں آتا لیکن دھوپ میں جاتے ہیں نئے جوتوں سے انہیں یہ تصور سمجھ میں آجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔