نشئی افراد نے ذہنی معذور شخص کو سرپر پتھر مار کرقتل کر دیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 18 جولائی 2019
 مقتول کی شناخت45 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی،مقتول جب گرفتار ملزمان کو دیکھتا تھا توانھیں پتھرمارنا شروع کردیتا تھا۔ فوٹو: فائل

 مقتول کی شناخت45 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی،مقتول جب گرفتار ملزمان کو دیکھتا تھا توانھیں پتھرمارنا شروع کردیتا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ابراہیم حیدری میں نشے کے عادی افراد نے ذہنی معذور شخص کو سر پر پتھر مارکرقتل کردیا۔

ابراہیم حیدری تھانے کی حدودحسین ابو دھکہ ابراہیم حیدری گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مقتول کی شناخت45 سالہ جہانگیر کے نام سے کرلی گئی۔

ابراہیم حیدری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 2 ملزمان عبداللہ اوریٰسین کو گرفتارکرلیا جبکہ تیسرا ملزم موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایچ اوابراہیم حیدری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اور ان کا تیسرا ساتھی نشے کا عادی ہے جبکہ مقتول جہانگیرذہنی مریض تھا،انھوں نے بتایا کہ مقتول جب گرفتار ملزمان کو دیکھتا تھا توانھیں پتھرمارنا شروع کردیتا تھااوراسی وجہ سے گرفتارملزمان نے مقتول کو سرپرپتھر مارکر قتل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔