ورلڈ کپ ختم، کھلاڑیوں پر بڑھاپا طاری، فیس ایپ نے مستقبل کی سیر کرا دی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
فیس ایپ کے ’اولڈ‘ فلٹر کی مدد سے کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھایا جا سکتا اور یہ ایپ کافی مقبول ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

فیس ایپ کے ’اولڈ‘ فلٹر کی مدد سے کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھایا جا سکتا اور یہ ایپ کافی مقبول ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  ورلڈ کپ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں پر بڑھاپا طاری ہوگیا، نئی فیس ایپ نے فلمی ستاروں کے ساتھ کرکٹرز کو بھی اپنے انتہائی مستقبل کی سیر کرا دی۔

فیس ایپ کے ’اولڈ‘ فلٹر کی مدد سے کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھایا جا سکتا اور یہ ایپ کافی مقبول ہورہی ہے،اس کا سہارا لے کر لوگوں نے از خود اپنے من پسند کرکٹرز کو جوانی سے یکدم بڑھاپے میں پہنچا دیا۔

پاکستانی کرکٹرز میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، بابر اعظم،شاہین شاہ آفریدی،شاداب خان، عماد وسیم،وہاب ریاض اور محمد عامر کے بڑھاپے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، اسی طرح بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی، دھونی، روہت شرما اور رویندرا جڈیجا اپنے بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے اس پر بھی کافی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔