ورلڈکپ میں فتح، برطانیہ میں پوسٹ باکسز کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
ورلڈ کپ کے مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹلز انگلینڈ کے نام ہونے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جلد جاری ہوگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ کپ کے مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹلز انگلینڈ کے نام ہونے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جلد جاری ہوگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لندن: ورلڈکپ میں فتح کے بعد برطانیہ میں پوسٹ باکسز کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے۔

برطانوی محکمہ ڈاک نے اپنے کچھ معروف پوسٹ باکسز کو سفید اور گولڈن رنگ دیتے ہوئے اس پر بیٹ، بال اور اسٹمپس بنا دیے۔ ورلڈ کپ کے مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹلز انگلینڈ کے نام ہونے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جلد جاری ہوگا۔

اس حوالے سے 8 خصوصی ٹکٹ تیار کیے گئے ہیں،ان پر مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کی تصاویر موجود اور منظوری کے بعد یہ متعارف کرا دی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔