مہندرا دھونی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کردی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
دھونی فوری طور پر ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کچھ عرصے تک نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

دھونی فوری طور پر ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کچھ عرصے تک نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے دورئہ ویسٹ انڈیز کیلیے عدم دستیابی ظاہر کردی۔

ذرائع نے انکشاف کیاکہ دھونی نے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے کیریبیئن جزائر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ فوری طور پر ریٹائرہونے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کچھ عرصے تک نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلیے انھیں آئندہ 15 رکنی اسکواڈ میں تو شامل کیا جا سکتا مگر وہ الیون کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔