ورلڈ کپ میں اس بار بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کا راج رہا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
بہترین بولنگ فیگر میں پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 35 رنز کے عوض 6 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ فوٹو:فائل

بہترین بولنگ فیگر میں پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 35 رنز کے عوض 6 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ فوٹو:فائل

 لندن:  ورلڈ کپ میں اس بار بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کا راج رہا جنہوں نے 129 وکٹیں لیں۔

ورلڈ کپ میں اس بار بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کا راج رہا، شاہین آفریدی، محمد عامر، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، مستفیض الرحمان اور شیلڈن کوٹریل چھائے رہے، اسٹارک نے سب سے زیادہ 27 اور مستفیض نے 20 وکٹیں لیں۔

مجموعی طور پر انگلینڈ میں کھیلے گئے اس میگا ایونٹ میں لیفٹ آرم بولرز نے مجموعی طور پر 20.03 کی اوسط سے 129 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

واضح رہے کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں لیفٹ آرم فاسٹ بولرز نے 100 وکٹیں لی تھیں تاہم اس بار بہترین بولنگ فیگر میں پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 35 رنز کے عوض 6 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔