ضلع لسبیلہ میں گیسٹرو کی وباء کے باعث ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
سیکرٹری صحت کی ہدایات پر صوبائی سطح پر ایمرجنسی رسپونس کوآرڈینیٹنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سیکرٹری صحت کی ہدایات پر صوبائی سطح پر ایمرجنسی رسپونس کوآرڈینیٹنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گیسٹرو کی وباء کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

گیسٹرو کی وباء کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیکرٹری صحت بلوچستان نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، سیکرٹری صحت کی ہدایات پر صوبائی سطح پر ایمرجنسی رسپونس کوآرڈینیٹنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جب کہ تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع لسبیلہ کے 2 دیہاتوں میں گیسٹرو کے باعث اب تک بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ادویات اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔