شاہی خاندان کے جائیدادوں کی ضبطگی قومی مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
چوروں کے 100 دنوں کے بعدشاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، معاون خصوصی فوٹو:فائل

چوروں کے 100 دنوں کے بعدشاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، معاون خصوصی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کی اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل داری رنگ دکھا رہی ہے، چوروں کے 100 دنوں کے بعدشاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے، تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔