- علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہم ہے، وزیرداخلہ
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
دھرمیندر نے ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی
ممبئی: ماضی کے نامور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اپنی اہلیہ اور سیاستدان ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی۔
چند روز قبل ہیمامالنی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ بھارتی پارلیمنٹ کے باہر دیگر سیاستدانوں کے ہمراہ جھاڑو لگارہی تھیں۔ تاہم ان کا جھاڑو لگانے کا انداز ایسا تھا جیسے ان سے زبردستی یہ کام کرایا جارہا ہو، سوشل میڈیا پر بھی انہیں جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہیمامالنی کو جھاڑولگانے کے نام پر ڈراما کرنا مہنگا پڑگیا
تاہم ہیمامالنی کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر اداکار دھرمیندر بھی شامل تھے۔ ٹوئٹر پر جب دھرمیندر سے ہیمامالنی کے جھاڑو لگانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہاں ہیما نے فلموں میں جھاڑو لگائی ہے تاہم پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگاتے وقت مجھے بھی اناڑی لگ رہی تھی۔
دھرمیندر نے مزید کہا مگر میں بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ ہمیشہ ہاتھ بٹایا کرتاتھا اور میں صفائی بہت اچھی کرتاہوں۔ لیکن اب دھرمیندر نے اپنی اس ٹوئٹ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کچھ بھی کہہ بیٹھتا ہوں اور میرے یار لوگ کچھ بھی سمجھ بیٹھتے ہیں، توبہ توبہ اب کبھی نہ کروں گا۔ اس کے ساتھ دھرمیندر نے اپنی پرانی فلم کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/aapkadharam/status/1151286377910136832
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔