حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی تردید کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
گزشتہ چند روز سے شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں فوٹو: فائل

گزشتہ چند روز سے شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی تردید کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا اور وہ بحیثیت چیئرمین ایف بی آر کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ معاشی پالیسیوں اور اس کے اطلاق پر تاجر اور سرمایہ دار طبقے کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اس تناظر میں گزشتہ چند روز سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔