چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی سرخرو ہوں گے، صمصام بخاری

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائ 2019
حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے، صمصام بخاری فوٹو: فائل

حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے، صمصام بخاری فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے اور چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی سرخرو ہوگی۔

اپنے جاری بیان میں صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہر محکمے کوبہتری لانا ہوگی، وزیر اعظم عمران خان پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، اس لئے وزیر اعظم کی پنجاب کے تمام معاملات پر گہری نظر ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی، اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، لاک ڈاؤن کی دھمکی پوری نہیں ہوگی.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔