- وزیراعظم نے کُل جماعتی کانفرنس بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
پچھلی حکومت کے اثرات 100 روز میں زائل نہیں ہوسکتے، مائزہ حمید
لاہور: (ن) لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے 5 سالہ دور میں تمام اداروں کو کھوکھلا کردیا، پچھلی حکومت کے اثرات 100 دن میں زائل نہیں ہو سکتے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’تکرار‘‘ میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حکومت اچھی ڈائریکشن پر چل رہی ہے، وقتی طور پر مسائل ہیں لیکن بہت جلد ریلیف بھی ملے گا۔ کاشتکار رہنما اور تجزیہ کار ابراہیم مغل نے کہا کہ تیر نے تو قوم کو زخمی کیا تھا لیکن شیر نے عوام کو پنجے میں جکڑ رکھا ہے اور خون چوس رہا ہے، ن لیگ کی حکومت نے ابتدائی 100 دن میں 174 ارب روپے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا ہے، حکومت کی نیت ہی ٹھیک نہیں۔ حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر وزیراعظم نوازشریف کے حلقے کے شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے آنے کے بعد تو ہم مکان کا کرایہ بھی نہیں دے پا رہے، پہلے سے زیادہ پریشان ہو گئے ہیں۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے عوام کی قوت خرید کم ہوگئی ہے۔
ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں تو یہ حکومت مشرف سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ ایک رکشا ڈرائیور نے کہا کہ 90 دن پہلے ایل پی جی 95 روپے فی کلو تھی اور اب 135 روپے ہے۔ ایک دکاندار نے کہا کہ ساری تنخواہ بلوں میں جارہی ہے اورکچھ بھی نہیں بچ رہا۔ کراچی کے شہریوں نے کہا کہ حکومت نے 100 دن تو پورے کر لیے ہیں لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ پشاور کے نوجوان نے کہا کہ ایوانوں میں چہرے تو بدل گئے لیکن عوام کی قسمت نہیں بدلی۔
قصہ خوانی بازار کے ایک تاجر نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو اس لیے منتخب کیا تھا کہ وہ بزنس مین ہے اور تاجروں کے لئے بہتر حکمت عملی متعارف کرائے گا لیکن ابھی تک ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ نے کہا کہ جو توقعات تھیں ان کے برعکس ہورہا ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں نے کہا کہ 100 دن ہوگئے اور ابھی تک صوبائی کابینہ ہی نہیں بنی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔