قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ بجلی معاہدے پر دستخط

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 14 ستمبر 2013
زرداری حکومت نے کے ای ایس سی کے31 ارب معاف کیے، عابد شیر علی  فوٹو فائل

زرداری حکومت نے کے ای ایس سی کے31 ارب معاف کیے، عابد شیر علی فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی نے کہاہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی ترمیمی معاہدے کاجائزہ لے رہے ہیں۔

زرداری حکومت نے اس کے31 ارب روپے معاف کیے، کرپشن میںملوث افسران کیخلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتیں حکم امتناع جاری کر دیتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے19 ارب کا نقصان ہوا۔ گذشتہ روز 100 میگاواٹ کے سولر پارک پاور پروجیکٹ کے معاہدے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے چند سال میں بجلی بحران کا خاتمہ اور پاور سیکٹر میں اضافی بجلی پیداکرنے کے قابل ہوجائینگے، تمام بے قاعدگیوں کو منظرعام پر لایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 510 گھروں میں سے 480 میں کنڈے لگے ہیں جبکہ صرف 30 میں میٹر لگا ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکی کمپنی ٹیبل راک ایسوسی ایشن کے کنٹری ڈائریکٹر ظفر احمد اور سیکرٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ نے قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ بجلی کے معاہدے پر دستخط کیے منصوبے پر 25 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی جو کہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔