- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کراچی میں نرسز کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج
کراچی: مطالبات کے حق میں نرسز کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
کراچی میں مطالبات کے حق میں نرسز کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج کے 15ویں روز مظاہرین نے کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم جیسے ہی نرسز پی آئی ڈی سی پہنچیں تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے بعد سندھ نرسنگ الائنس کے صدر سمیت متعدد نرسوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر پر عملدرآمد، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور ٹیچنگ الاؤنس فراہم کیا جائے، حکومت نے یقین دہانی کرائی مگرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے نرسز کی گرفتاری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری طور پر زیر حراست مظاہرین کو رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی احتجاجی نرسز سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔
مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے نرسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے آپ کے احتجاج کا نوٹس لیا ہے، حکومت آپ کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے، احتجاج آپ کا حق ہے لیکن احتجاج مہذب انداز میں ہوتو بہتر ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو آپ کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔