آصف علی کا انضمام الحق کے بارے میں نیا انکشاف

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 18 جولائ 2019
انضمام الحق  ایسے لیجنڈ ہیں جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، آصف علی

انضمام الحق ایسے لیجنڈ ہیں جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، آصف علی

چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے انضمام الحق کے بارے میں قومی کرکٹر آصف علی نے نیا انکشاف کر دیا۔

جارح مزاج بلے باز آصف علی نے کہا کہ جب انضمام بھائی کو معلوم ہوا کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہے، تو وہ ذاتی طور پر پی سی بی کے دفتر گئے اور بورڈ حکام سے میری بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز کی بات کی اور یہ سب معاملات خود حل کئے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے لیجنڈ ہیں جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے گراﺅنڈ کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں رول ماڈل ہیں۔

واضح رہے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کی مدت 30 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے سکبدوشی کا اعلان کیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔