اپوزیشن کے خلاف امتیازی احتساب ناقابل قبول ہے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے، چیئرمین پی پی پی فوٹو:فائل

شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے، چیئرمین پی پی پی فوٹو:فائل

 کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف امتیازی احتساب ناقابل قبول ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیر قانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابل قبول ہے، ملکی معیشت پر حکومتی حملوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج ختم نہیں رکے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے، سلیکٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کو زیرِ حراست رکھنے اور گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔