اورکزئی میں شادی کی تقریب میں چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین شامل ہیں، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین شامل ہیں، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل

ہنگو: اورکزئی میں شادی کی تقریب میں چھت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختون خواہ کے ضلع اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا جب تقریب کے دوران ایک مکان کی چھت گر گئی اور شادی میں شریک افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے اب تک  ملبے تلے سے  8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ  30 افراد کے  تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو  طبی امداد کے لیے کلایہ اور مشتی میلا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔