عید الاضحی کا چاند کب نکال رہے ہیں؟ آرمی چیف کا فواد چوہدری سے دلچسپ مکالمہ

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائ 2019
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت فوٹو:ٖفائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت فوٹو:ٖفائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر حاضرین مجلس کھلکھلا کر ہنس پڑے۔

ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فواد چوہدری سے دلچسپ سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کردی

آرمی چیف نے پوچھا کہ فواد چوہدری صاحب، بقرہ عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟۔ آرمی چیف کی اس شگفتہ مزاجی پر جی ایچ کیو کا سینیما ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اگست میں ہوگا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔