توہین آمیز میسج کرنے پر بیوی نے شوہر کو جیل بھجوا دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائ 2019
ابوظہبی میں خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا،فوٹو:فائل

ابوظہبی میں خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا،فوٹو:فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں خاتون نے واٹس ایپ پر توہین آمیز میسج کرنے پر شوہر کو جیل بھجوا دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا  کہ کسی معاملے پر شوہر سے ناچاقی ہوئی تو معاملہ  بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بجائے شوہر نے اسے واٹس ایپ پر توہین آمیز پیغام بھیج کر اس کی تذلیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بیوی کو نازیبا میسیجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑے مارنے کا حکم

کیس کی کرمنل کورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو آن لائن قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 7 ماہ قید کی سزا سنائی جس میں 2 ماہ جیل اور 5 ماہ کی سزا کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔