ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2019
اوپن کرنسی مارکیٹ میں  ڈالرکی قدر 10 پیسے کے اضافے سے160 روپے40 پیسے پر بند ہوئی. فوٹو: فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 10 پیسے کے اضافے سے160 روپے40 پیسے پر بند ہوئی. فوٹو: فائل

کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 23 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 05 پیسے پر بند ہوئے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو ڈالرکی قدر میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرایک موقع پر 160 روپے 53 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی, تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 23 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 05 پیسے پر بند ہوئے،  اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر 10 پیسے کے اضافے سے160 روپے40 پیسے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔