فیصل آباد وولز ٹوئنٹی 20 چیمپیئنز لیگ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2013
فیصل آباد وولز کی ٹیم 17 ستمبر کو موہالی میں شروع ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کی اوٹاگو وولٹس کےخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد وولز کی ٹیم 17 ستمبر کو موہالی میں شروع ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کی اوٹاگو وولٹس کےخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: فیصل آباد وولز کی ٹیم ویزے جاری ہونے کے بعد ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہوگئی ہے۔

بھارت روانہ ہونے سے قبل فیصل آباد وولز کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ بھارت جارہے ہیں جبکہ ٹیم منیجر کا کہنا تھا کہ چیمئنز لیگ کے لئے کھلاڑیوں نے خوب تیاری کی ہے۔ بھارت روانہ ہونے والے اسکواڈ میں ٹیم کے 12 اراکین اور 8 آفیشل شامل ہیں جبکہ فیصل آباد وولز کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل اور احسان عادل زمبابوے میں جاری ٹیسٹ سیریز کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تاہم وہ زمبابوے سے ہی براہ راست بھارت پہنچ کر ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔

فیصل آباد وولز کی ٹیم 17 ستمبر کو موہالی میں شروع ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کی اوٹاگو وولٹس کےخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 18 ستمبر کو آئی پی ایل کی ٹیم حیدرآباد سن رائزرز اور 20 ستمبر کو سری لنکن ٹیم کندوراتامارونز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ان 4 ٹیموں میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں چیمپئنز لیگ کے مین راؤنڈ میں شامل ہوسکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔