- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
بابر اعظم کاؤنٹی ایونٹ میں عمدہ فارم برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد
ٹاؤنٹین: انگلش کاؤنٹی نے مختصر ترین فارمیٹ کے ٹاپ رینکڈ بیٹسمین سے ٹرافی جتوانے کی امیدیں وابستہ کرلیں جب کہ نوجوان پاکستانی کرکٹر ورلڈکپ کی عمدہ فارم برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد ہوں۔
بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کو بدھ کے روز جوائن کیا اور دوپہر کو نیٹ سیشن میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیا، جمعرات کی شب گلیمورگن کے خلاف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میچ میں وہ میدان میں اترے۔
حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈکپ میں بابر کی پرفارمنس کافی اچھی رہی اور وہ کاؤنٹی ایونٹ میں بھی اپنی فارم کو برقرار رکھنے کیلیے پراعتماد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے ٹاؤنٹن میں موجودگی کی بہت زیادہ خوشی ہے اور اب سمرسٹ کیلیے کرکٹ کھیلنے کو بے قرار ہوں، میں کلب کا بھی مشکور ہوں کہ انھوں نے میری خدمات حاصل کیں اور کاؤنٹی کیلیے کھیلنے کا موقع دیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ میرے لیے ورلڈ کپ کافی اچھا رہا اور مجھے اس بات کی بھی پوری امید ہے کہ سمرسٹ کیلیے بھی عمدہ کھیلنے کا سلسلہ برقرار رکھوں گا۔ میں نے کافی سخت محنت کی، میگا ایونٹ سے قبل انگلینڈ سے سیریز کی وجہ سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکا اور خود کو کافی پُراعتماد محسوس کررہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا پسند کرتا اور اب سمرسٹ کی نمائندگی کیلیے تیار ہوں، ہمارا کلب پہلے ہی ون ڈے کپ جیت چکا اور مجھے امید ہے کہ اس سال میں انھیں ٹوئنٹی 20 ٹرافی جتوانے میں مدد دوں گا۔
بابر اعظم نے مزید کہاکہ میں اب ٹاؤنٹن میں اپنے نئے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے حوالے سے کافی پُرجوش ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔