امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کیلیے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہونگے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 19 جولائی 2019
ملک بھر میں کام کرنے والے سپورٹنگ اسٹاف کو بھی اس حوالے سے آگاہی دینے پر اتفاق کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں کام کرنے والے سپورٹنگ اسٹاف کو بھی اس حوالے سے آگاہی دینے پر اتفاق کیا گیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نوجوان کھلاڑیوں میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کیلیے کھلاڑیوں کے باقاعدہ ٹیسٹ کرانے کے ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیکل سہولیات کو بہتر بنانے اور آئی سی سی کے مقرر کردہ معیارسے ہم آہنگ کرنے پر بھی غور ہوا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر پلیئرزکی فٹنس میں بہتری کیلیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

ملک بھر میں کام کرنے والے سپورٹنگ اسٹاف کو بھی اس حوالے سے آگاہی دینے پر اتفاق کیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کیلیے کھلاڑیوں کے باقاعدہ ٹیسٹ کرانے کے ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگنے پر متبادل سے متعلق قانون کو متعارف کرانے کی تجویزپیش کی جائے گی، نئے سیزن سے قبل ان پر کرکٹ کمیٹی سے مشاورت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔