کترینہ اور رنبیر کی ذاتی تصاویر منظرعام پر آنے پر سلمان خان برہم

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2013
کترینہ کیف نے اپنی تصاویر پر وہی ردعمل ظاہر کیا جو کسی بھی شخص کا ہوسکتا ہے،سلمان خان   فوٹو : فائل

کترینہ کیف نے اپنی تصاویر پر وہی ردعمل ظاہر کیا جو کسی بھی شخص کا ہوسکتا ہے،سلمان خان فوٹو : فائل

ممبئی:  کترینہ اور رنبیر کی ذاتی تصاویر منظر عام پر آنے پر سلمان خان برہم ہوکر صحافی پر برس پڑے۔

سلمان خان کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ جس کے دوست ہوجائیں اس کا ساتھ آخر تک نہیں چھوڑتے،اس کے ساتھ ہی ان کے غصے کی بھی دنیا گواہ ہے،  یہ بات انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردی جب ان سے ان کی سابق دوست کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی ذاتی نوعیت کی تصاویر کے بارے میں پوچھا گیا۔

سلمان خان کو خاتون صحافی کی جانب سے پوچھا گیا سوال اس قدر برا لگا کہ انہوں نے یہ تک کہہ ڈالا کہ اگر کوئی ان کی ماں، بہن یا دوست کی ایسی تصاویر منظر عام لے آئے جو ذاتی نوعیت کی ہوں تو کیا کریں گی، کترینہ کیف نے وہی ردعمل ظاہر کیا جوکسی بھی شخص کا ہوسکتا ہے کیونکہ کسی کی بھی ذاتی زندگی میں جھانکنا اور اسے دوسروں کے سامنے لانا انتہائی شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان عشق کے چرچے انتہائی عام تھے تاہم سلمان خان کے مبینہ طور پر انتہا پسند رویئے کے باعث کترینہ بھی ماضی کی دیگر دوستوں کی طرح ان سے دور ہوگئیں اور اب وہ اور رنبیر کپور ایک دوسرے کےانتہائی قریب آگئے ہیں، ایسے ہی ایک موقع پر لی گئیں کچھ  تصاویر میڈیا میں آگئیں جن پر کترینہ کیف بہت دلبرداشتہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔