وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
ماضی میں ملک کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، عثمان بزدار فوٹو: فائل

ماضی میں ملک کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، عثمان بزدار فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا تاہم اب نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پر بڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں، بدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا تاہم اب لوٹ مارکا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔