نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے

احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 17 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں اقبال میمن، یونس قدوائی، حسین لوائی، عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

نیب نے ریفرنس میں پارک لین اسٹیٹ، پیراتھینون اورمیسرا تریکام لمیٹڈ کے سی ای اوز کو بھی نامزد کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔